کہا تھا خطے میں دشمنی کو روکا اور غزہ میں سیز فائر کیا جائے، پاکستان کا ایران حملے پر اظہار تشویش
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت خارجہ کا ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل دے دیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطی کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستان صورتحال کا تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے، پاکستان نے کئی مہینوں سے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تھا، پاکستان نے کہا تھا خطے میں دشمنی کو روکا اور غزہ میں سیز فائر کیا جائے، تازہ واقعات سفارتکاری کی ناکامی کا اظہار ہیں، یہ واقعات سنگین اثرات رکھتے ہیں، یہاں بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی قائم رکھنے میں ناکام ہوئی، اس کے علاوہ ترجمان کا کہنا تھا کہ اب صورتحال مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے، تمام فریقین تحمل سے کام لین اور کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھیں۔
Load/Hide Comments


