موسم کی خرابی، پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے ٹریک بحال نہ ہوسکا
چاغی (یو این اے) پاکستان ایران ریلوے پٹڑی تا حال بحال نہ ہوسکی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تفتان کے قریب توزگی لانڈھی کے قریب مالبردار ریل گاڑی پٹڑی سے اتر گئی تھی ریلوے عملہ جاعہ وقوع پر پہنچ کر ریل گاڑی کو پٹڑی پر چھڑانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، موسم کی خرابی اور کرین نہ ملنے کی سبب بحالی کا کام تعطل کا شکار ہے ریلوے لائن کی بحالی کے لیئے مزید وقت اور کرین گاڑی درکار ہوگی۔
Load/Hide Comments


