بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز نے احتجاجی مظاہرو ں کا شیڈول جاری کر دیا
کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز کے ترجمان نے کابینہ کا مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا پچھلے کئی سالو ں سے بلوچستان میں جو بھی حکومتیں بنی ہے انکی نظر صرف اور صرف بلوچستان کے ساحل و وسائل کی لوٹ مار اور عوام دشمن پالیسیوں پر ہوتی ہے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پچھلے مئی سالو ں سے بےروزگاری عروج پر ہے اس وقت بلوچستان میں لاکھو ں اعلی تعلیم یافتہ نوجوان در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور ان میں ویٹرنری ڈاکٹرز کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی ہے اور انہیں پچھلے 5 سال سے ایک بھی اسامی نہ دینا حکومتو کی ناکامی و محکمے کی بربادی ہے ان مسائل کو مدنظررکھتے ہوئے اور محکمہ فائنانس میں موجود 670 اسامیوں کی منظوری کیلئے بلوچستان وئٹرنری ڈاکٹرزایسوسیشن نے صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرو کی کال و شیڈول جاری کر دیا ہے یہ احتجاجی مظاہرے بلوچستان کے شہر ژوب سے شروع ہوکر گوادر پر اختتام پذیر ہونگے ، اگر حکومت نے پھر بھی مطالبات تسلیم نہ کئے تو احتجاج میں شدت اختیار کرینگے اور روڈبند کرنگے ، حکومتی مشنری بلاک کرنگے۔


