رحیم یار خان کے کچے میں ڈاکوﺅں کو اسلحہ سپلائی کرنیوالے 6 اسمگلر گرفتار

رحیم یار خان (انتخاب نیوز) رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوﺅں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے 6 اسمگلر گرفتار۔ پولیس کے مطابق سندھ پنجاب سرحد داﺅ والا پر اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اسمگلروں کی 2 گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزمان اسلحہ کچے کے ڈاکوﺅں کو سپلائی کرنے جارہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 63 پستول، 22 رائفلیں اور 25 ہزار گولیاں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں