صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، بجلی فی یونٹ 2 روپے 94 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کے لیے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی ایک اور درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں دائر کردی گئی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے قیمت میں اضافے کی درخواست مارچ 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کی تاریخ مقررکی جائے گی، سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد نیپرافیول ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرے گا۔واضح رہے کہ 8 اپریل کو بھی حکومت نے شہریوں کے لیے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی تھی، نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ صارفین سے اضافی وصولی اپریل کے بلز میں کی جائیں گی۔ اس سے ایک ہفتہ قبل بھی حکومت نے شہریوں کے لیے بجلی بھی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں