توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس، نیب کی نواز شریف کو بری کرنے کی استدعا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس، توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں اہم پیشرفت، نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے نوز شریف کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے 1997میں گاڑی اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو تحفے میں دی گئی، اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے تحفے میں ملی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرا دی، علاوہ ازیں رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2008میں اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف کو گاڑی خریدنے کی آفر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں