بارشوں سے ہلاکتیں، وزیر اعلیٰ علی امین کی ہدایت پر لواحقین کیلئے 5کروڑ روپے جاری، پی ڈی ایم اے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پرحالیہ بارشوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کے لیے 5 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔پی ڈی ایم نے مزید بتایا کہ نوشہرہ کے لیے 2 کروڑ روپے، لوئر دیر کے لیے 50 لاکھ، سوات اور ملاکنڈ کے لیے 30، 30 لاکھ جبکہ اپر دیر اور ٹانک کے لیے 20، 20 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں اسی طرح کرک، پشاور، اور چارسدہ کے اضلاع کے لیے 10، 10 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق لوئر چترال کو جنرل ریلیف کی مد میں ایک کروڑ روپے جاری کے گیے ہیں، علاوہ ازیں پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مختلف اضلاع کی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 8 کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ فنڈز متاثرین کی مالی معاونت اور امدادی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جاسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں