دبئی ایئرپورٹ رن وے پر پانی کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، سینکڑوں مسافر پھنس گئے

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں شدید بارشیں، خطرناک صورتحال کے باعث پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا، ذرائع کے مطابق دبئی ائیرپورٹ کے رن وے پر پانی کھڑا ہونے کے باعث ملکی اور غیرملکی فلائٹ آپریشن تعطل کا شکار ہے۔ دبئی سے پاکستان آنے والی پروازیں متاثر ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مسافر دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 203اور واپس آنے والی پرواز پی کے 204 منسوخ ہوگئی۔ پاکستان سے شارجہ جانے والی پرواز پی کے 185 اورسیرین ائیرکی پرواز ای آر 1723 دس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکارہیں۔دبئی سے پاکستان آنے والی پرواز ای آر 1724 نو گھنٹے کی تاخیر سے کل صبح پہنچے گی۔ ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔ دبئی سے پاکستان آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 411 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں