جیکب آباد میں گھر کا خرچ مانگنے پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل

جیکب آباد(آئی اےن پی)گھر کا خرچہ مانگنے پر شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کرقتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود میں واقع نواحی گا¶ں گل محمد میں شوہر عبدالمالک جکھرانی نے گھر کا خرچہ مانگنے پر ٹی ٹی پسٹل کے فائر کرکے اپنی بیوی خورشید خاتون کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، مقتولہ کے والدین کے مطابق ملزم گھر کا خرچہ مانگنے پر ہماری بیٹی کو تشدد کانشانہ بناتا تھا آج اس نے خرچہ مانگنے پر ہماری بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق گھر کا خرچہ مانگنے کی بات پر جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں