گوجرانوالہ، بجلی بلوں کی رقم قومی خزانے کی بجائے اپنی جیبوں میں بھرنے پر 20افسران گرفتار

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ میں بجلی بلوں کی رقم قومی خزانے کی بجائے گیپکو افسران کی جیبوں میں جانے کا انکشاف ہوا، دوران تحقیقات شواہد سامنے آنے پر ایف آئی اے نے گیپکو کے 20 افسران کو گرفتار کر لیا، ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افسران میں گیپکو کی ریونیو اور اکاو¿نٹس برانچ کے افسران شامل ہیں۔ گرفتار افسران میں گریڈ 17 کے 9 اور گریڈ 16 کے 11 افسران شامل ہیں، گیپکو افسران کو انکوائری کیلئے تھانہ ایف آئی اے بلایا گیا تھا، دوران انکوائری شواہد سامنے آنے پر تمام افسران کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں 10کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم سامنے آئی ہے۔ ملزمان صارفین کی طرف سے بجلی بلوں کی مد میں جمع کروائی گئی اماو¿نٹ کی خزانے میں جعلی انٹری کرتے اور رقم اپنی جیبوں میں ڈال لیتے تھے۔ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار افسران کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا اور مزید تحقیقات کیلئے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں