بلوچستان کے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کی ضرورت ہے، وزیراعظم کی سرفراز بگٹی سے گفتگو

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان اتحادی حکومت کی صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری اگلے 2 روز میں متوقع۔ ملاقات میں صوبہ بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بات چیت، بلوچستان میں پیپلز پارٹی و مسلم لیگ ن کی صوبائی کابینہ پر ڈیڈلاک ختم، بلوچستان کی نئی صوبائی کابینہ کی حلف برداری اگلے 2 روز میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن کے 5، پیپلز پارٹی کے 3 وزاءاور 5 مشیر حلف اٹھائیں گے۔ وزیراعظم کا صوبہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار۔ ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال، رہنما مسلم لیگ (ن) جعفر خان مندوخیل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی حکومت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ دانش اسکول کا دائرہ کار بلوچستان تک بڑھایا جا رہا ہے۔ بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ بلوچستان کے معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ صوبہ ترقی کرے، اس حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں