بلوچستان میں شدید بارشیں، ہرنائی تا سبی ریل ٹریک ، مستونگ بائی پاس شاہراہ پانی میں بہہ گئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ہرنائی ٹو سبی ریلوے ٹرین کی پٹڑی سیلاب میں بہہ گئی۔ حکومت پاکستان اور محکمہ ریلوے کی جانب سے اس پٹڑی پر خرچ ہونے والے اربوں روپے سیلاب کی نذر ہوگئے۔ محکمہ ریلوے نے ہرنائی ٹو سبی ریلوے ٹرین کی پٹڑی کو ندیوں کے کناروں پر تو بچھایا۔ لیکن اس پٹڑی کی حفاظت کے لئے ندیوں کے کناروں پر حفاظتی بندات نہیں بنائے۔ حالانکہ اس حوالے سے کئی مہینے پہلے ہرنائی کی میڈیا پر اس کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔ لیکن پھر بھی اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دیا گیا۔ جس کی وجہ سے آج اس پٹڑی کا یہ ہوا حال ہوا ہے۔ اور ہرنائی ٹو سبی ریلوے ٹرین مسلسل ایک ہفتے سے بند ہے۔ اور پوچھنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔ لہٰذا وفاقی حکومت اور محکمہ ریلوے کے اعلیٰ حکام اس کی انکوائری کریں۔ اس غفلت میں ملوث بندوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ اور ہرنائی ٹو سبی ریلوے پٹڑی کو سیلاب سے بچانے کے لئے ندی میں ایمرجنسی بنیادوں پر حفاظتی بندات تعمیر کریں۔ علاوہ ازیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی کارکردگی، عارضی طور پر بنایا جانے والا مستونگ روڈ بائی پاس آج بارش کے بعد پھر بہہ گیا، ٹریفک کی روانی معطل، تمام گاڑیاں براستہ سنگر جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں