کوسٹ گارڈ اہلکاروں کا ناروا سلوک، آل مکران کوچز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

مکران (انتخاب نیوز) آل مکران کوچز کی ہڑتال دوسرے روز بدستور جاری۔ مکران جانے والے ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے مسافر رل گئے۔ آل مکران کوچز پاکستان کوسٹ گارڈ کے نارواسلوک کے وجہ سے مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ دو دن سے کوچز کھڑی کردی گئی ہیں۔ ٹرانسپوٹروں کا کہنا ہے جب تک ڈی جی کوسٹ گارڈز نوٹس نہیں لیتے اور ان کیخلاف کارروائی نہیں کرتے احتجاج جاری رہے گا، جبکہ دوسری جانب کوچز بند ہونے کی وجہ سے تربت ، گوادر جانے والے مسافر رل گئے بس ٹرمینل میں دو دن سے مسافر انتظار کررہے ہیں مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ کوچز کو مسائل کو ڈی جی کوسٹ گارڈز جلد حل کرے تاکہ ہم اپنے منزل پر پہنچ سکے دو دن سے یہی ٹرمینل پھنسے ہوئے شدید پریشانی کاسامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں