ریکوڈک منصوبہ صوبے کی معاشی صورتحال بدل کر رکھ سکتا ہے، بخت کاکڑ

کوئٹہ (انتخاب نیوز)صو با ئی کا بینہ کے رکن بخت محمد کا کڑ نے کہا ہے کہ ہما ری کو شش ہو گی کہ صو بے میں زرا عت ، گلہ با نی اور کا کن کنی جیسے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کر کے بے روزگا ر نو جوانوں کی با عزت روزگا ر کا سامان کیا جائے،امن و امان کی بہتری بھی وزیر اعلیٰ بلو چستان اور کا بینہ کے ارکا ن کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔ بخت محمد کا کڑ کا کہنا تھا کہ میں پا کستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری ، کو چیئر مین اور صدر مملکت آ صف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفرازبگٹی کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے صو بے کی خدمت کا موقع فرا ہم کیا انہوں نے کہا کہ ہما ری کو شش اور وزیر اعلیٰ بلو چستان کا ویژن صو بے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری لا نا ہے ان کا کہنا تھا کہ بلو چستان میں بے روزگا ری کا خاتمہ بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لئے ہم زراعت ، گلہ با نی اور کا کن کنی جیسے شعبوں کو ترقی دیں گے جس سے بے روزگا ر نو جوانوں کو روزگا ر کے با عزت مواقع میسر آ ئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصو بے سے بھی صو بے کی معاشی صورتحال میںبہتری آ ئے گی ۔بخت محمد کا کڑ کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بنانے کے منصو بوں پر بھی کا م کریں گے کیو نکہ سرکا ری محکموں میں تمام بے روزگا روں کو روزگا ر دینا ممکن نہیں اس لئے ہم پرا ئیویٹ سیکٹر کو ترقی دے کر نو جوانوں کے لئے روزگا ر کے مواقع پیدا کریں گے ان کا کہنا تھا کہ صو بے میں پیداواری شعبہ جا ت کو سائنسی خطوط پر استوار کر نے کے بھی مثبت نتا ئج بر آمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو لپ ٹاپ د یں گے تاکہ وہ مو با ئل کی بجا ئے لپ ٹاپ سے مستفید ہو کر اپنی معاشی خوشحالی کا سامان کر سکیں ان کا کہنا تھا کہ بلو چستان میں تعلیم سے محروم رہ جا نے والے نوجوانوں کے لئے بھی ہم اسکل ڈویلپمنٹ پروگرا م شروع کریں گے جو وزیر اعلیٰ بلو چستان کا ویژن ہے ہم اپنے نوجوانوں کو ہنر بنا کر انہیں صو بے سے با ہر روزگا ر کے مواقعوں کے لئے تیا ر کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں