پی بی 20،22،50پر انتخابات، تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

کوئٹہ(انتخاب نیوز)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 خضدار، پی بی 22 لسبیلہ اور پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 21 اپریل 2024 کو ہوگی، جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، حلقہ پی بی 20 خضدار III میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 100 ہے جن میں سے مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 4، خواتین پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 3 اور 93 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ حلقے کے تمام 100 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ حلقے میں ٹوٹل پولنگ بوتھ 301 ہیں جن میں سے مرد پولنگ بوتھ کی تعداد 160 اور خواتین پولنگ بوتھ کی تعداد 141 ہے۔ حلقے میں ٹوٹل رجسرٹرڈ ووٹر کی تعداد 93425 ہے جن میں سے 52777 مرد ووٹرز ہیں اور 40648 خواتین ووٹرز ہیں۔ حلقہ پی بی 22 لسبیلہ میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 129 ہے جن میں سے مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 27، خواتین پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 27 اور 75 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ حلقے میں 70 نارمل پولنگ اسٹیشنز، 59 پولنگ اسٹیشنز حساس اور کوئی بھی پولنگ اسٹیشنز انتہائی احساس نہیں ہے۔ حلقے میں ٹوٹل پولنگ بوتھ 366 ہیں جن میں سے مرد پولنگ بوتھ کی تعداد 200 اور خواتین پولنگ بوتھ کی تعداد 166 ہے۔ حلقے میں ٹوٹل رجسرٹرڈ ووٹر کی تعداد 139068 ہے جن میں سے 76325 مرد ووٹرز ہیں اور 26743 خواتین ووٹرز ہیں۔ حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 125 ہے جن میں سے مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 22، خواتین خواتین پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 22 اور 81 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ حلقے میں 47 پولنگ اسٹیشنز احساس اور 78 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ حلقے میں ٹوٹل پولنگ بوتھ 407 ہیں جن میں سے مرد پولنگ بوتھ کی تعداد 255 اور خواتین پولنگ بوتھ کی تعداد 152 ہے۔ حلقے میں ٹوٹل رجسرٹرڈ ووٹر کی تعداد 163753 ہے جن میں سے 104161 مرد ووٹرز ہیں اور 59592 خواتین ووٹرز ہیں۔ انتخابات میں سیکورٹی کیلئے پولیس اور لیویز کی خدمات حاصل کیئے گئے ہیں۔ پولنگ 21 اپریل 2024 کو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہیگا۔علاوہ ازیں مزکورہ حلقوں کے تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ2017 کی سیکشن182 کے مطابق آج 19 اپریل کی شب 12 بجے کے بعد الیکشن مہم ختم ہو جائے گی لہذا کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مذکورہ بالا وقت کے بعد سیاسی مہم، اشتہارات و دیگر تحریری مواد جس سے کسی خاص سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو، کی الیکٹراننگ اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر پابندی ہے۔میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گذرنے کے بعد انتخابی نتائج نشر کر سکتا ہے جس میں واضح طور پر بتایا جائے گا کہ یہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں