پسنی اور اورماڑہ میں بجلی کی فراہمی تیسرے روز بھی بحال نہ ہوسکی

مکران (انتخاب نیوز) پسنی اور اورماڑہ میں بجلی کی سپلائی تیسرے روز بھی بحال نہ ہوسکی۔ کیسکو مکران ذرائع اور ایکسئین گرڈ یاسین بلوچ کے مطابق گوادر پسنی 132kv ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور کارواٹ کے قریب گرنے کی وجہ سے پسنی اور اورماڑہ کو بجلی کی فراہمی متاثر ہے جبکہ پسنی، تربت ٹرانسمیشن لائن پر بھی فالٹ ہے، انہوں نے بتایا کہ پسنی، تربت ٹرانسمیشن لائن کا 70 کلو میٹر تک پیٹرولنگ کیا گیا ہے لیکن فالٹ ٹریس نہیں ہورہا آگے شادیکور ڈیم کے پانی سے راستہ متاثر ہے۔ دوسری طرف ان کے مطابق گوادر کارواٹ کے قریب جہاں ٹاور گرچکا ہے وہاں کیچڑ ہونے کی وجہ سے متاثرہ ٹاور کی مرمت میں دشواری کا سامنا ہے اور کیسکو آپریشن تربت ٹرانسمیشن لائن فالٹ کو ٹریس کرنے کی کوشش کررہا ہے، آج رات نہیں کل تک بھی پسنی اور اورماڑہ میں بجلی بحال ہونے کے آثار دکھائی نہیں دے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں