کیسکو مستونگ کے ناروا رویے کے باعث آئے روز لوگ روڈ بلاک کرنے پرمجبور ہیں، نیشنل پارٹی

مستونگ (پ ر) کیسکو مستونگ کے ناروا رویہ کے باعث آئے روز لوگ روڈ بلاک پر مجبور ہیں ، احساس کمتری کے شکارایک نفسیاتی مریض کو ایس ڈی او لگا کر عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا گیا ہے کیسکو حکام اور ڈی سی مستونگ اپنا کردار ادا کرے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں واپڈا کا اپریشن چل رہا ہے لیکن اس کے کچھ اصول اور ضابطے ہیں مستونگ میں احساس کمتری کے شکار ایک نفسیاتی مریض کو ایس ڈی او تعینات کرکے عوام کو مشکل میں ڈالا گیا ہے یہ منصب اس کے قد کھاٹ سے کئی گنا بڑا ہے اس کی ان بچگانہ حرکتوں کے باعث روزانہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک رہتا ہے یہ شخص کیسکو مستونگ کے مقامی عملہ اور عوام کو دست و گریبان کرکے خانہ جنگی کا ماحول پیدا کریگا جس کا کیسکو کے اعلی حکام اور ڈی سی مستونگ کو نوٹس لینا چاہیے ، علاوہ ازیں جس گاوں کے دس فیصد بل جمع نہیں پورے گاوں کا بجلی کاٹ کر بل جمع کرنے والے کسٹمرز کو بھی اذیت میں مبتلا کرتا ہے جو نہ صرف غیر قانونی بلکہ اناپرستی کے سوا کچھ نہیں ایسے صورتحال میں عوام کے پاس سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں