نصیرآباد، مغوی خاتون بچہ سمیت کراچی سے بازیاب، ملزم گرفتار

نصیرآباد:سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی، پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی خاتون، بچے سمیت بازیاب، ملزم گرفتار،نصیرآباد کے سیاسی وسماجی رہنما اور قبائلی شخصیات کی جانب سے نصیرآباد پولیس کے اعلی آفسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کی گئی خاتون اور بچے کی برآمدگی اور ملزم کے گرفتاری پر ورثاء نے سٹی ایس ایچ او اور اہلکاروں کو ہار پہنائیتفصلات کے مطابق لانگو محلہ ڈیرہ مراد جمالی سے خاتون، بچے سمیت گمشدگی پر ورثاء نے اغواء کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے زیر دفعہ 356B مقدمہ کا ایف آئی آر درج کروایا جس پر ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل ملک عبدالغفار سیلاچی کی نگرانی میں سٹی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او سکندر سعید عمرانی ٹیم مٹھل دیناری ودیگر نے تحقیقات شروع کردی دو دنوں کے مسلسل جد وجہد کے بعد ملزم کو سراخ لگا کر اغواء شدہ مغوی خاتون اور اسکے بچے کو کراچی سے بازیاب کروایا گیا اور اس عمل میں ملوث ملزم کمال شیخ کو گرفتار کرلیا گیا کامیاب کاروائی پر ورثاء نے ایس ایچ او سٹی اور سٹی پولیس اہلکاروں کو ہار پہنائے نصیرآباد کے سیاسی و سماجی قبائلی شخصیات نیایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر،ڈی ایس پی سرکل ملک عبدالغفار، ایس ایچ او سکندر سعید عمرانی کی کاروائی سہراتے ہوئے کہاکہ نیایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر،ڈی ایس پی سرکل ملک عبدالغفار، ایس ایچ او سکندر سعید عمرانی نے کاروائی کرکے اغوا شدہ خواتین اور بچے کو دو دن میں بازیاب اور اس عمل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے ثابت کردیا ہے نصیرآباد پولیس عوام کے حقیقی معنوں میں خیر خواہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں