جیکب آباد، پولیس موبائل سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، گھوٹکی سے 5 افراد لاپتا

جیکب آباد، گھوٹکی (انتخاب نیوز) جیکب آباد بائی پاس کے مقام پر خفیہ اطلاع پر کارروائی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جیکب آباد بائی پاس پر کارروائی کے دوران پولیس موبائل سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گولیاں اور اسلحہ شکارپور پولیس موبائل میں اسمگل کیا جارہا تھا۔ دریں اثناءگھوٹکی میں گاﺅں میر پہنور کے رہائشی 5 افراد مبینہ طور پر لاپتا، پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کا واقعہ غوث پور تھانے کی حدود میں پیش آیا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلحہ میں لائٹ مشین گن اور کلاشنکوف کی 23500 گولیاں برآمد ہوئیں، مشین گن کے 6 میگزین، جی تھری رائفل کے 17 میگزین شامل، گولیوں کو ڈبل کیبن گاڑی میں بلوچستان سے منتقل کیا جارہا تھا، ڈبل کیبن گاڑی کیساتھ سندھ پولیس کی موبائل بھی تھی، موبائل شکارپور سے تعلق رکھنے والے سندھ کابینہ کے رکن کے زیر استعمال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں