صحبت پور میونسپل کمیٹی کی اکلوتی گاڑی جیکب آباد کے مستری کے پاس گروی رکھ دی گئی

صِحبت پور (یو این اے )صحبت پور کی اکلوتی میونسپل کی گاڑی گروی ہونے کا انکشاف ۔صحبت پور فائربریگیڈ کی گاڑی 3 لاکھ روپے میں جیکب آباد کے مستری پاس گروی ہے ۔آڈٹ کے پیسے چیف آفیسر کھا گئے ۔بدنامی میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کی ہو گی میونسپل کمیٹی کا چیف شاطر نکلا ۔رپورٹ کے مطابق صِحبت پور کی اکلوتی فائربریگیڈ گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے سندھ کے شہر جیکب آباد میں 3 لاکھ روپے میں ایک میکینک کے پاس گروی رکھنے کا انکشاف ہوا ہے خفیہ اطلاع کے آڈٹ کی رقم جو رکھتے ہیں وہ بھی چیف آفیسر کھا گیا ہے اور بدنامی عوامی نمائندے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سردار پرویز احمد گولو کی ہو گی ۔چیف آفیسر پر اس سے قبل چیف آفیسر پینشن فنڈز سمیت دیگر کرپشن کے الزامات میں برطرف ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں