قصور میں سنی اتحاد کونسل کا جلسہ، شیر افضل سمیت 16 رہنماﺅں پر مقدمہ درج

لاہور (انتخاب نیوز) قصورمیں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا ،جس پر پولیس نے شیر افضل مروت سمیت 16 رہنماو¿ں پر مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ کھڈیاں پولیس نے مقدمہ میں شیر افضل مروت سمیت 16 رہنماو¿ں اور 600 نامعلوم کارکنوں کو نامزد کیا ہے۔ یف آئی آر کے متن کے مطابق سنی اتحاد نے جلسےکا این او سی حاصل نہیں کیا گیا،جلسے میں ریاست مخالف بیانیہ اپنایا گیا، مقدمہ تعزیزات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں