جاپانیوں پر حملہ، پولیس نے بڑی تباہی سے بچایا، میئر کراچی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہادری سے حملہ ناکام بنایا، شہر کو پولیس نوجوان نے بڑی تباہی سے بچایا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی او، اسٹاک ایکسچینج ہو یا پھر لانڈھی حملہ، اداروں نے مل کر ناکام بنایا، ادارے امن دشمنوں سے مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں، مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جب میں آیا تو ہم نے واٹر مافیا کے خلاف آپریشن کیا، ملیر میں بھی دو ارب کا پراجیکٹ جلد شروع کر رہے ہیں، پانی کے لیے حب ڈیم کی اسکیم تیار ہو چکی ہے، اگلے سال کے اندر حب کنال پر کام میں تبدیلی نظر آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں