اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی، حکومت

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی، اوگرا روزانہ کی قیمتوں کا تعین کرکے ویب سائٹ پر لگایا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے، جنگ کی وجہ سے تیل کی منڈیوں میں جو بھونچال آیا ہوا تھا وہ پھر نظر آرہا ہے، ڈیزل کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھنا شروع ہوگئی ہیں۔علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی حکومت نے 130 ارب روپے کے وسائل استعمال کرکے لوگوں کو سہارا دینے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں