ڈی آئی خان میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 کسٹم اہلکار قتل، 4 زخمی ہوگئے

ڈی آئی خان (انتخاب نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 کسٹم اہلکار قتل، 4 زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی حافظ عدنان کے مطابق کسٹم اہل کاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ناکے پر گاڑی میں بیٹھے کسٹم اہل کاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے دو کسٹم اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی حافظ عدنان کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی درابن روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا جس میں جس میں انسپکٹر سمیت 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں