بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 24اپریل کو گیس بند ریگی ، سوئی سدرن

کوئٹہ(انتخاب نیوز)ترجمان سوئی سدرن نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر بہتر رکھنے کی کاوشیں جاری ہیں، حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس پائپ لائنوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے سبب ایمرجنسی میں پائپ لائنوں کی مرمت نا گزیر ہے سوئی سدرنے گیس پائپ لائنوں کی ہنگامی مرمت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر بند رکھی جائے گی جن میںکوئٹہ، کچلاک، پشین، زیارت، حرمزئی، کھڈ کھوچہ، مستونگ، منگوچر، قلات اور ان کے ملحقہ علاقوں میں24اپریل بروز بدھ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی، 8گھنٹوں کی عارضی بندش سے مزکورہ شہروں اور انکے ملحقہ علاقے متاثر ہونگے ان علاقوں کے معزز صارفین سے گزارش ہے کہ ان اوقاتِ بندش کے دوران متبادل ذرائع کا انتظام کرلیںاس عارضی بندش سے ہونے والی زحمت کیلئے ادارہ معذرت خواہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں