کوہلو، لیگی رہنما کی گاڑی پر دھماکہ، ری پولنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا، ڈپٹی کمشنر

کوہلو(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بارکھان کے علاقے سنگیالی میں نساﺅر روڈ پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما وڈیرہ ربنوازڑنگ کی گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہو گیا، تفصیلات کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، ری پولنگ کے بارے میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حالات کے خراب ہونے کے باعث پولنگ کا عملہ پولنگ اسٹیشن نہ پہنچ سکا اور پولنگ کا سلسلہ شروع نہیں کیا جا سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں