شکارپور میں ڈاکوﺅں نے4افراد کو اغوا کر لیا

شکارپور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکوﺅں نے آند لانی پل کے قریب سے 3افراد کو اغوا کر لیا جبکہ کچے کے علاقے سے ایک شخص کو اغوا کیا گیا،پولیس کے مطابق 13مغوی ڈاکوﺅں کے قبضے میں ہیں جنہیں بازیاب کرانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں لوگوں کے اغوا ہونے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو آیا خاص کر کچے کے علاقے سے متعدد لوگوں کو مغوی بنایا گیا جس پر پولیس کی جانب سے متعدد کارروائیاں بھی کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں