لاڑکانہ کا رہائشی مکران کوسٹل ہائی وے پر گرفتار، گوادر سے اغوا لڑکی بازیاب

پسنی (نامہ نگار)گوادر سے مبینہ طور پر لڑکی کو اغوا کرنے والے لاڑکانہ کے رہائشی کو مکران کوسٹل ہائی وے پولیس نے پسنی زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ پر گرفتار کر لیا، مکران کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ نصیر احمد چانڈیو ولد نزیر احمد سکنہ لاڑکانہ نے گوادر سے مبینہ طور پر ایک لڑکی کو اغواءکیا ہے، اس سلسلے میں مکران کوسٹل ہائی وے پولیس نے پسنی زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اغواءکار کو گرفتار کر لیا اور لڑکی کو بازیاب کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں