کوئٹہ میں بجلی لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت ہونے پر کاشف حیدری کا اظہار تشویش

کوئٹہ ( پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماءکاشف حیدری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں گرمی کی شدت میں معمولی اضافہ ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کئی کئی گھنٹے بجلی بندش سمجھ سے بالاتر،پانی بھی نایاب ہوگیا، بہت جلد پریس کانفرنس کرکے ہزارہ ٹاو¿ن میں پانی کی قلت اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، حکومت کو چاہئے کہ موسم گرما سے قبل بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کریں، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں آنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ہزارہ ٹاو¿ن اور گردنواح کے رہائشی سید ابراہیم، فیض اللہ، آقای نادری، محمد اکرم، جعفر علی سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع ہوگیا،جس کی وجہ سے گھریلوں معاملات سمیت کاروبار بھی مکمل طور پر تباہ ہوکر رہ چکے ہے،انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے آغاز کیساتھ ہی علاقے میں پانی بھی نایاب ہوچکا ہے، حسب روایت پانی کی کنکشن کیلئے 45000 اور ماہانہ 2500فیس لینے کے باوجود پانی نایاب ہوچکا، قبل ازیں متعدد بار اس مسائل کے حوالے سے حکومت اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کرتے رہیں مگر بے حسی کی انتہاءہے کہ سابقہ منتخب نمائندہ، حکومت سمیت متعلقہ ادارے ٹھس سے مس تک نہیں ہوئی، انہوں نے کہاکہ ہزارہ ٹاو¿ن میں پانی کے قلت بارے جلد پریس کانفرنس کرکے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے،مزید انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلوں معاملات سمیت کاروبار بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہیں جبکہ حکومت کو عوام کا زرہ برابر بھی احساس نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی، مہنگے بلوں اور ٹیکسز کے بوجھ تلے دھبے ہوئے ہے اوپر سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کئی کئی گھنٹے بجلی بندش بدترین ظلم کے مترادف ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت موسم گرما سے قبل بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کریں اور عوام کو احتجاج پر مجبور نہ کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں