رائیونڈ، جانوروں کو راستہ دینے کا مسئلہ، چھری کے وار سے 3سالہ بچہ شدید زخمی،ملزم زیر حراست

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے رائیونڈ میں چھری کے وار سے 3سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں جانوروں کو راستہ دینے کے مسئلے پر ملزم ملک بشیرنے 3 سالہ بچے ابوبکر پر چھری کے وار کیے۔ ملزم نے جانور ہانکنے والے نوجوان نعمان کوبھی تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمی بچے کے دادا کی مدعیت میں تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم ملک بشیر کو گرفتار کرلیا گیا۔ بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں