پچھلی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث بےروزگاری میں اضافہ ہوا، ویٹرنری ڈاکٹرز

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرجاوید زہری ، نائب صدر ڈاکٹردوست عالم مری جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فریدبلوچ ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹرعلی احمد ، فائنانس سیکرٹری ڈاکٹر نصراللہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایک طرف بلوچستان میں بےروزگاری عروج پہ ہے اس وقت لاکھو اعلی تعلیم یافتہ نوجوان جو اعلی ڈگریز ہاتھ میں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں ، دوسری جانب موجودہ حکومت پچھلی حکومتو ں کی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بےروزگاری میں مزید اضافہ کر رہی ہے یہاں تک پچھلی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ویٹرنری ڈاکٹرز کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی ہے ، بدقسمتی سے پچھلے 5 برسوں سے انہیں ایک بھی اسامی نہ دینا حکومتوں کی غلط پالیسوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، کابینہ کے ڈاکٹرز نے مزید بتایا کہ حکومت بےروزگاری کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے اور محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے آنے والے بجٹ میں تجویز کردہ 670 اسامیو ں کی منظوری دے تاکہ بےروزگاری کا خاتمہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں