خاران میں پانی کا بحران،خواتین سراپا احتجاج، شدید نعرے بازی

خاران(نمائندہ انتخاب)آب نوشی کے مد میں کروڑوں روپے ریلیز ہونے کے باوجود خاران میں پانی کی سنگین نحران کا مسئلہ حل نہ ہوسکا ، کروڑوں روپے غبن جبکہ محلہ ملازئی محلہ جوڑان خاران کے عزت دار خواتین و بچے پانی کی م±سلسل عدم فراہمی کیخلاف احتجاجا سڑکوں پر آ گئے، تفصیلات کے مطابق سابقہ دور میں خاران میں پانی کی سنگین مسئلے کو حل کرنے کیلئے اربوں روپے ریلیز کروائے گئے لیکن بدقسمتی سے اربوں اور کروڑوں روپے ریلیز ہونے کے باوجود محلہ ملازئی جوڑان میں پانی کی ب±حرانی شدت اختیار کرگیا ۔ علاقہ مکین خواتین ضلعی انتظامیہ خاران محکمہ پی ایچ ای اور ٹینکر مافیہ کے ہاتھوں ذلیل و خوار ، پانی کی مسلسل عدم فراہمی کیخلاف جوڑان میں احتجاجا سڑک پر آکر برتن سمیت متعلقہ حکام کیخلاف نعرے بازی کی ۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے ملازئی محلہ جوڑان میں پانی کا بحران ہے جس کے خاتمے کیلئے کاغذی طور پر کروڑوں روپے نکالے گئے لیکن علاقہ مکین اب تک پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں اور خواتین ٹینکر مافیہ کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہیں جو علاقے کے ضلعی انتظامیہ محکمہ پی ایچ ای کیلئے شرم کا مقام ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ایم پی اے خاران و صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ خاران بلخصوص جوڑان میں پانی کی سنگین مسئلے کا نوٹس لے اور آب نوشی کی مد میں ریلیز ہونے والے کرورڑوں روپے کے فنڈز کا تحقیقات بھی احکامات جاری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں