تحریک جوانان پاکستان نے نیشنل ایکشن پلان 2014پر عملدرآمد خوش آئند قرار دیدیا

کوئٹہ (پ ر) سپریم کورٹ میں نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کے لئے درخواست دائر کرنا خوش ائند ہے۔ ملک میں جاری امن دشمنی کے لہر کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ قوانین پر عملدرآمد یقینی ہو، سینئر رہنما تحریک جوانان پاکستان طارق خان ترین نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ آئے روز ملک میں امن دشمنی اور شدت پسندی کی لہر میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جن سے ہمارے عام عوام جاں بحق ہو رہے ہیں جس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ شہدا فورم کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان، پولیس ریفارمز اور امن دشمنی کے مقدمات پر جلد فیصلے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں بین الاقوامی معیار کے مطابق گواہان کے تحفظ، پراسکیوشن پر عملدرآمد، جاں بحق افراد کے بچوں کو مفت تعلیم اور اہل خانہ کو سیکورٹی کی فراہمی، سوشل میڈیا کے ذریعے امن دشمنی کی تشہیر کی روک تھام کے لیے اقدامات، امن دشمنوں کو پروپیگنڈے کے طور پر لاپتہ کی فہرست شمار کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی وغیرہ پر درخواست میں استدعا کی گئی ہے ، جنکی تحریک جوانان پاکستان بھرپور تائید کرتی ہے۔ اور سپریم کورٹ کے ججز سے امید رکھتے ہے کہ مزکورہ تمام مسائل پر ہر پہلو سے جائزہ لیکر اس پر جلد عوام کے بہتر مفاد میں فیصلہ کرینگے تاکہ ملک کو ان مزید نقصانات سے بچایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں