قلات ، 2کروڑ 65 لاکھ روپے کا فنڈ منظور ، بجٹ اونٹ کے منہ میں زیرہ برابر بھی نہیں، میونسپل کمیٹی

قلات ( این این آئی) میونسپل کمیٹی قلات کا دو کروڑ 65 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا گیامزکورہ بجٹ سے قلات شہر کے مختلف کلیوں میں ترقیاتی منصوبے بنائے جائیںگئے حکومت کی جانب سے ترقیاتی اسکیموں کے لئے جوفنڈز دیئے گئے وہ کونسلران کے سامنے رکھ دیئے ہیں ، چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری کے مطابق صوبائی حکومت کے جاری کردہ بجٹ اونٹ کے منہ میں زیرہ برابر بھی نہیں ، صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لئے مزید فنڈ جاری کرے ، قلات میں گزشتہ روز میونسپل کمیٹی قلات کا سالانہ بجٹ اجلاس میونسپل کمیٹی قلات میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت صدارت چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب جان زہری نے کیااجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلات عبدالحنان مندوخیل وائس چیئرمین رئیس منظور مغل ومیونسپل کمیٹی کے کونسلران نے شرکت کیا اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے تمام کونسلران نے ایک ایک کرکے اپنے اپنے تجاویز دیئے کونسلران نے کہا کہ عوام کی مسائل کو حل کرنا ہماری زمہ داری بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہر وارڑ کے کونسلران کو انکے فنڈز دینے جائے تاکہ وہ اپنے وارڑ میں خود خرچ کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ اتنے کم فنڈز میں وارڑ میں کوئی کام بھی نہیں ہوسکتے، عوام ہم سے امید یں لگائیں بیٹے ہیں اجلاس میں چیف آفیسر نے کہا کہ آپ کونسلران اور چئیرمین میونسپل کمیٹی کے ساتھ مل کر یہ بجٹ قلات سٹی میں خرچ کرینگے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے خطاب کہا کہ ہم عوامی نمائندےہیں ہمیں ایک سال کا عرصہ گزر گیا ایک سال کے بعد چھوٹا سا فنڈ رلیز ہوا ہیں میں نے اسے آپ سب کے سامنے رکھ کر آپ لوگوں کی رائے تجاویز سے خرچ کرونگا ۔ انہوں نے کہا ایک سال کے اندر میں نے جس انداز میں قلات سٹی کے وارڑ ز میں کام کیئے وہ سب آپ کے سامنے عیاں ہیں جتنا بھی ممکن ہوسکے گا سب کو ملاکر کام کرونگا اور میونسپل کمیٹی کوجو فنڈ ملیں گے اسے قلات کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کریں گے اجلاس سے خطاب میں کونسلران نے کہاکہ صرف دو کروڑ 65 لاکھ ترقیاتی اخراجات کے لئے ناقافی صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لئے مزید فنڈز فراہم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں