گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج قلات میں بی ایس پروگرام کیلئے لیکچرراز کی کمی

قلات (نمائندہ انتخاب) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں بی ایس پروگرام کیلئے لیکچرارز کی کمی، طلباءکو حصول تعلیم میں شدید مشکلات کا سامنا، ڈگری کالج اپنے بنیادی سہولیات سے محروم اعلی حکام توجہ دیں ڈگری کالج کی طلباءکا مشترکہ بیان، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج قلات میں کیمسٹری انگلش سوشیالوجی پاک اسٹڈیز اسلامیات سیکالوجی زولوجی کی لیکچرارز کی کمی لائبریری میں کورس کی کتابیں تک میسر نہیں سیکورٹی پینے کا پانی بجلی انٹرنیٹ وائی فائے سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج قلات کے بی ایس پروگرام اور ایف ایس سی کے طلباءنے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کیا انہوں کہا کہ اساتذہ کی کمی اور سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے طلباءاور طالبات اپنی تعلیم ادھورا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں طلباءکا کہنا ہے کہ بی ایس کے ہر مضمون کے لئے الگ استاد کی ضرورت ہوتی ہے مگر یہاں تو معاملہ اسکے برعکس ہے پانچ مضامین صرف ایک ٹیچر پڑھاتا ہے اور کچھ مضامین کو پڑھانے کے لئے ایک بھی ٹیچر نہیں ہے طلباءنے مزید کہاکہ ڈگری کالج قلات میں بی ایس پروگرام کیلئے لیکچرار پروفیسرز کی کمی کی وجہ سے طلباءکو پڑھائی میں دشواری کا سامنا ہیں بی ایس پروگرام میں لیکچرار کے بغیر بی ایس ادھورا ہے اکثر سبجیکٹ کی لیکچرار نہیں ہے ڈگری کالج قلات اپنے بنیادی و ضروری سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے وزیر تعلیم حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج قلات کی بنیادی مسائل کو حل کیا جائے ڈگری کالج میں اساتذہ کی کمی کو پورا و سیکورٹی، بجلی، پینے کا پانی، لائبریری کے لئے کتابیں فراہم کی جائیں تاکہ بی ایس پروگرام اور ایف ایس سی کے طلبا اپنی پڑھائی کو جاری رکھ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں