آل کوئٹہ تفتان کوچز کی ہڑتال، نوکنڈی سمیت دیگر علاقوں کے لوگوں کو سفر میں مشکلات

نوکنڈی (نامہ نگار) آل کوئٹہ تفتان کوچز کی ہڑتال سے نوکنڈی سمیت مختلف علاقوں کے شہریوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کوئٹہ تفتان سمیت رخشان ڈویژن کے ±کوچ مالکان نے حکومت کی جانب سے نوشکی واقعے کے بعد سخت ایس او پیز نافذ کرنے کیخلاف گزشتہ پانچ دن سے احتجاجاً کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں اپنی سروس بند کردی ہے جس سے لوگوںکو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری طرف ٹو ڈی کار مالکان کی جانب سے بھاری بھرکم کرایہ لینے سے مسافر رل گئے ہیں۔ شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوچ مالکان کے مسائل حل کرکے شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں