سلائی مشین سے نیویارک میں بننے والے ٹاورز کی کرپشن کا جواب دو،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ4دن ہو گئے میرے سوالوں کا جواب نہیں دیا گیا،سلائی مشین سے نیویارک میں بننے والے ٹاورز کی کرپشن کا جواب دو۔جمعرات کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میری پریس کانفرنس کو آج چوتھا روز ہوگیا، پی ٹی آئی نے کوئی جواب نہیں دیا،مالم جبہ کرپشن کا جواب دو،بی آر ٹی کرپشن کا جواب دو،سلائی مشین سے نیویارک میں بننے والے ٹاورز کی کرپشن کا جواب دو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں ہونے والی کرپشن کا جواب دو،ابراج گروپ اور کے الیکٹرک کی کرپشن کا جواب دو،آٹا، چینی، پیٹرول، پی آئی اے اور بلین ٹری منصوبے میں ہونے والی کرپشن کا جواب دو۔(رڈ)

اپنا تبصرہ بھیجیں