حب کے قریب محبت فقیر کے مقام پر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد دکانیں خاکستر

حب (نمائندہ انتخاب) درگاہ شاہ نورانی کے قریب محبت فقیر کے مقام پر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی 3دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں دریجی سے میونسپل کمیٹی کی پہنچنے والی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر دیگر دکانوں کو بچا لیا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز درگاہ شاہ نورانی کے قریب واقع ایک مارکیٹ جس میں ایرانی تیل اور اسپئر پارٹس کی دکان سمیت دیگر دکانیں تھیں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس میں محمد انور نامی دکاندار کے تین دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں اطلاع ملنے پر میونسپل کمیٹی دریجی کی فائر بریگیڈ گاڑی کے عملے نے وقوعہ پر پہنچ کر باقی دکانوں کو بچا لیا دکاندار محمد انور کے مطابق اس واقعہ میں انہیں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں