قلات میں باہر سے آئے افراد کی انٹری تھانوں میں کرائی جائے، پولیس اعلامیہ

قلات (نمائندہ انتخاب) اسٹیشن ہاﺅس آفیسر پولیس تھانہ سٹی قلات کے دفتر سے جاری نوٹس کے مطابق قلات کے ان تمام مکان، ہوٹل، باغ مالکان، ٹھیکیدار، دکان مالکان کو بذریعہ نوٹس ہذا آگاہ کیا جاتا ہے کہ موسم گرما شروع ہوچکا ہے اس موسم میں سندھ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے لوگ قلات آکر مکان، دکان، ہوٹل کرائے پر لیتے ہیں اور باغات و دیگر جگہوں پر مزدوری کرتے ہیں لیکن مکان ہوٹل دکان مالکان اور باغ مالکان ٹھیکیداران ان کی انٹری پولیس تھانہ میں نہیں کراتے ان میں بہت سارے کریمنل لوگ ہوتے ہیں جو اس موسم میں قلات میں رہائش کے دوران اسٹریٹ کرائم کرتے ہیں لہٰذا تمام مالکان دکان ہوٹل باغ مالکان ٹھیکیداران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جس کو اپنی مکان دکان اور ہوٹل کرایہ پر دیتے ہو یا باغات میں مزدور رکھتے ہو ان کی انٹری پولیس تھانہ قلات میں ضرور کروائیں بصورت دیگر کسی بھی قسم کی کمی بیشی کی صورت میں اس مکان دکان ہوٹل باغ مالک ٹھیکیدار کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں