ہرنائی سے ٹریکٹر چوری کرنے والا ملزم گرفتار

ہرنائی( نامہ نگار عزیزمری ) ماہ رمضان میں تکہ کراس ہرنائی سے ٹریکٹر چوری کرنے والے ملزم دلاور خان سکنہ تکہ زہری کو ہرنائی لیویز فورس کے ایس ایچ او محمد عمر رند اور انکے ٹیم نے گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی اور اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی فہد شبیر چیمہ کے حکم پر ایس ایچ او لیویز تھانہ ہرنائی محمد عمر رند کی سربراہی میں لیویز ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ، رمضان المبارک میں چوری ہونے والے ٹریکٹر کے مقدمہ نمبر 5/24 بجرم زیر دفعہ 392 لیویز تھانہ ہرنائی میں نامزد ماسٹر مائنڈ ملزم دلاور خان سکنہ تکہ زہری کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں