لکی مروت، سرائے نورنگ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق، 18 زخمی، اسپتال ذرائع

پشاور (ویب ڈیسک) لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق، 18 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نورنگ تھانے کے قریب رکشے میں دھماکا ہوا، دھماکے کے فوری بعد لاشوں اور زخمیوں کو نورنگ اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے، دھماکے کے نتیجے میں 18 سے زائد افراد زخمی ہوئے، اسپتال لائے گئے زخمیوں میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں