حب گردونوح میں بارشیں، طوفان سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں

حب شہر اورمضافاتی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع گرمی وحبس کا زور ٹوٹ گیا موسم میں خوشگوار تبدیلی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب شہر اورگردونواح کے علاقوں میں گرمی وحبس کے بعد جمعرات کی شب کو آسمان پر اچانک بادل نمودار ہو نا شروع ہوگئے اورحب شہر ساکران سمیت مضافاتی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا بارش برسنے کے سبب حبس و گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم خوشگوار ہوتے ہی شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔یوسی کاٹھوڑ بیلہ میں بدھ کے روز آنے والی تیز طوفان ہواؤں نے تباہی مچادی کئی گوٹھ جن میں شیخ گوٹھ‘ چنال گوٹھ‘ نور محمد گوٹھ اور اللہ ڈنہ بندیچہ گوٹھ میں آنے والے شدید طوفان نے کچے گھروں کی چھتیں اُڑادی اور زمینداروں کے زمینوں پر لگے ہوئے بوروں کی سولر پلیٹیں طوفانی ہواؤں میں اُڑ کر چکنا چور ہوگئیں اور جھونپڑیوں کے نیچے دب کر کئی بکریاں مرجانے کی بھی اطلاعات ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ یوسی کاٹھوڑ بیلہ کے طوفان سے متاثر ہونے والے ان گوٹھوں کا سروے کرکے ان کے نقصانات کے ازالے کیلئے عملی اقدامات کرکے ان کی مالی مدد کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں