بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش، ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں اور ژالہ باری کے باعث مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کے علاوہ کچے مکانات اور دیواروں کو نقصانات پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی تھی کہ بلوچستان میں بارشیں برسانے والا ایک اور مغربی سسٹم داخل ہوچکا ہے جس کے تحت صوبے کے 24 اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔جبکہ جمعرات کی دوپہر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں، مستونگ، قلات، چاغی، دالبندین، تفتان سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں طوفانی ، موسلادھار اور بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔ کوئٹہ میں شدید موسلادھار بارش کے سڑکیں ندی نالوں کا پیش کرتی رہی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے صفائی کے اقدامات کی قلعی کھول دی ۔ بارش کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں