راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2مشتبہ افراد ہلاک، اسلحہ برآمد

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں سی ٹی ڈی نے ایک اور کامیاب کارروائی کی جس میں 2مشتبہ افراد مارے گئے، ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق مشتبہ افراد نے سی ٹی ڈی کارروائی کے دوران فائرنگ کی جس پر جوابی فائرنگ سے دو مشتبہ افراد مارے گئے، ذرائع سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے اور دونوں راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے جن کی شناخت نصیب اللہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا، یاد رہے کہ ڈولفن پولیس پر حملے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں