کچے کے ڈاکوﺅں کیخلاف آپریشن، ایک ہلاک ، دوسرا زخمی حالت میں گرفتارکرلیا، پولیس

گھوٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک)کچے کے ڈاکوﺅں کے خلاف پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشتبہ آپریشن کیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے میں پولیس اور فورسز نے کامیابی کے ساتھ بڑی کارروائی کی ۔ آپریشن میں انعام یافتہ بدنام زمانہ ڈاکوو¿ں ثنو شر کے گھر پر گھیراو¿ کیا گیا۔ ڈاکوو¿ں کی جانب سے پولیس پر راکٹ لانچرز اور آرپی جی فائر کیے گئے جس پر پولیس کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی، پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو ثنوشر کا بھائی ہلاک کیا گیا جبکہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عالم شر جبکہ زخمی ڈاکو مٹو عرف کوری کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے عزم کا اظہار کیا کہ مغویوں کی بازیابی اور امن و امان کی بحالی کیلئے آپریشن جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں