اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، مختلف امور پر بات چیت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذر بائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیرا موف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی ی) کے 15 ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، دونوں رہنماو¿ں کی جانب سے تجارت، توانائی اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرا نے سیاسی سطح پر روابط اور بات چیت کو فروغ دینے پر اتقاق رائے کیا ، ملاقات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے باکو کو COP29 کی میزبانی کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون اور تجربے کے تبادلے میں پاکستان کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے منصفانہ کاز پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی موقف کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں