ہندو برادری کے سالانہ تین روزہ ہنگلاج ماتا میلے کاآغاز ہوگیا

لسبیلہ (آن لائن) ہندو کمیونٹی کے سالانہ تین روزہ ہنگلاج ماتا میلے کاآغاز ہوگیا ہے ملک بھر سے ہندویاتریوں کے قافلے ہنگلاج پہچنا شروع ہوگئے ہیں حکومت بلوچستان کی جانب سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہنگلاج آنے والے یاتریوں کو سہولیات فراہمی کے بھرپورانتظامات کئے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وفوکل پرسن ہنگلاج ماتا فیسٹیول سید یاسین اختر نے جمعے کے روز چندرگپ اورہنگلاج مندر کا دورہ کیا سیکیورٹی امور اوردیگر انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے ہنگلاج ماتا مندرکے تین روزہ میلے کیلئے ہیلتھ پلان کے تحت قائم کئے گئے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر لسبیلہ اور پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر انکے ہمراہ تھے فوکل پرسن ہنگلاج فیسٹیول اے ڈی سی جنرل لسبیلہ سید یاسین اختر کو بتایا گیا کہ میڈیکل کیمپ میں ایمرجنسی ریسکیو سینٹر کے ترییت یافتہ عملہ اورڈاکٹرز تعینات کئے گئے۔ہنگلاج شیوامنڈلی کمیٹی کے 100رضاکار انتظامیہ کیساتھ یاتریوں کو سہولیات فراہمی میں بھی معاونت کررہے ہیں اس موقع پر اے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان عبداللہ خان کہ واضح ہدایات ہیں کہ ڈی ایچ اورپی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر میلے کے دوران ڈاکٹرز پیرامیڈیکس کیساتھ مسلسل تین روز ہنگلاج میں موجود رہیں گے،انہوں نے کہا کہ ہنگلاج میلے کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے وافر مقدار میں ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ صحت ERC اور ایدھی کی ایمبولینسیں بھی موجود رہیںجبکہ ایمرجنسی رسپانس سینٹر کےتربیت یافتہ پیرامیڈیکس کو 24 گھنٹے کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کیلئے الرٹ رکھا جائے۔اے ڈی سی جنرل لسبیلہ و فوکل پرسن ہنگلاج ماتا میلہ سیدیاسین اختر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہنگلاج ماتا میلہ میں شریک یاتریوں کیلئے وافر مقدار میں راشن واٹر کولر سینیٹائزر اورضروری اشیاءفراہم کی گی ہیں لسبیلہ ویلفئیرٹرسٹ ایدھی فاﺅنڈیشن اور کوسٹل ہائیوے پولیس لسبیلہ انتظامیہ کیساتھ کوآرڈیشن میں ہیں سیدیاسین اخترنے میڈیا کو بتایا کہ ہنگول ندی میں سیلابی ہانی آنے کی بناءپر یاتریوں کی سیفٹی کیلئے ریسکیو بوٹ ماہرتیراک اورایمبولیبس فراہمی کیلئے ڈی جی پی ڈی ایم اے سے رابطہ کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ چندرگپ کے مقام پر یاتریوں کی سیکیورٹی اور طبی سہولیات فراہمی کیلئے ایمبولنیس بھی فراہم کی گءہے ہندوکمیونٹی کے لوگ مذہبی رسومات آذادانہ طریقے سے بلاخوف وخطر اداکررہے ہیں پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آذادی اورانکی عبادتگاہوں کو تحفظ حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں