عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا، سیکورٹی ادارے متحرک ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا وفاقی وزیرداخلہ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں بحالی امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں ، ریاست کی رٹ کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جاررہا ہے ، تمام سیکورٹی ادارے باہم رابطہ کاری سے سیکورٹی سے متعلق چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے متحرک اور قیام امن کیلئے کوشاں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں