مکران ڈویژن شدید گرمی کی لپیٹ میں،بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے لوگ بلبلا اٹھے

گوادر(این این آئی )مکران ڈویژن شدید گرمی کی لپیٹ میں ، تعلیمی اداروں میں لوڈشیڈنگ و بجلی نہ ہونے سے بچے بلبلا اٹھے ، مکران کے عوامی حلقوں کا محکمہ تعلیم کے حکام سے 15 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کرنے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق مکران ڈویژن میں اچانک موسم نے شدت اختیار کرگیا ، اس وقت مکران ڈویژن شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ،جبکہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے گھروں ، دفاتر اور سرکاری اسکولوں کو جہنم بنا دیا ہے ، حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد مکران میں گرمی لوگوں کا برا حال کردیا ہے ، مکران جو کہ شدید موسمی تبدیلیوں کے زد میں ہے، اہالیان مکران ڈویژن نے جاری بیان میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، سیکرٹری تعلیم صالح ناصر، ڈائریکٹر تعلیم اختر کھیتران، کمشنر مکران سعید عمرانی اور ڈائریکٹر ایجوکیشن مکران سے پرزور اپیل کی ہے کہ مکران ڈویژن سمیت دیگر گرم علاقوں کی موسم گرما کی سالانہ تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کیا جائے پندرہ مئی سے یکم اگست تک چھٹیاں ناگزیر ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں