صدر اور وزیراعظم کا مزدوروں کے عالمی دن پر پیغام، تاریخی جدوجہد کیلئے خراج تحسین پیش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام، صدر مملکت اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مزدوروں کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، محنت کش طبقے کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، محنت کشوں کے بچوں کیلئے تعلیمی سہولیات کیلئے اقدامات کیے جائیں، مزدوروں کے استحصال کے خاتمے کیلئے پالیسیوں کے عمل درآمد میں ریاست کا اہم کردار ہے، مزدوروں کو ضروری تربیت اور حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی، آصف زرداری نے مزید کہا کہ امید ہے کہ امید ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کیلئے کردار ادا کریں گی، اس کے علاوہ شہباز شریف کی جانب سے بھی پیغام جاری کیا گیا جس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں